بارش کی ایک اور خطرناک لہر، راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ

بارش کی ایک اور خطرناک لہر، راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ


راولپنڈی میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیشِ نظر محکمہ واسا نے شہر بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی سمیت تمام بڑے اورچھوٹے نالوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

اسلام آباد اورراولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش

انہوں نے کہا کہ واسا کا فیلڈ عملہ اورہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں الرٹ ہے اورنکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں۔

ایم ڈی واسا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیرضروری طورپرنشیبی علاقوں کی جانب جانے سے گریزکریں اورکسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں واسا ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top