بارش برسانے والا نیا سسٹم 6 ستمبر کو پاکستان میں داخل ہونے کا امکان

بارش برسانے والا نیا سسٹم 6 ستمبر کو پاکستان میں داخل ہونے کا امکان


7 سے 10 ستمبر تک  ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم بھارت سے 6 ستمبر کو پاکستان میں داخل ہوگا،6 سے 8 ستمبر تک لاہور قصور شیخوپورہ سیالکوٹ ،نارووال ،ساہیوال،اوکاڑہ، پاکپتن ،بہاول نگر، رحیم یار خان، کوٹ ادو،ڈی جی خان میں تیز طوفانی بارش کا امکان ہے۔

پنجاب میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1810 روپے مقرر

اسی طرح اسلام آباد،راولپنڈی ،مری ،گلیات ،چکوال ،جہلم ،گجرات ،حافظ آباد میں بارش برسے گی،سندھ میں 6 سے 9 ستمبر شدید بارشوں کا امکان ہے۔

تھرپارکر،مٹھی، بدین، ٹھٹھہ ،عمر کوٹ ،میرپور خاص ،حیدرآباد ،ٹنڈوجام ،مٹیاری ،جامشورو ،کراچی ،سکھر ،لاڑکانہ شکارپور، گھوٹکی میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

بلوچستان حکومت کا عید میلادالنبی ﷺ پر صوبے میں 2روزہ عام تعطیل کا اعلان

دوسری جانب این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹرنے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کا الرٹ جاری کر دیا۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر حساس علاقو ں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،آزاد کشمیر کے اضلاع بلخصوص مظفرآباد، نیلم ویلی، حویلی، باغ، پونچھ اور سدھنوتی میں شدیدبارشوں کا امکان ہے۔

بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے باعث شاہراہ قراقرم کے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا۔

لینڈ سلائیڈنگ سے ممکنہ طور پر ٹورغرروڈ120، بٹگرامروڈ140، شانگلہ روڈ160، لوئر کوہستان روڈ180، تتا پانی روڈ320تا360متاثر ہو سکتی ہیں۔

آئی فون 17، لانچنگ کب؟ ملے گا کب؟ قیمت کیا؟

گلگت روڈ400تا420اور ہنزہ روندو سمیت اسکردو اور چترال کے مقامات پر بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیشِ نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

موسم اور سڑکوں کی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے ریڈیو، ٹی وی اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ سے راہنمائی لیں۔نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر 24 گھنٹے  مکمل فعال ہے۔

فیڈ ملوں میں گندم کے استعمال پر پابندی

این ڈی ایم اے سول و عسکری اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے،مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کریں اور ہنگامی حالات میں امدادی ٹیموں سے رابطہ کریں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top