وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے بالخصوص کراچی میں متوقع بارشوں کے پیش نظرتمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور فوری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
مراد علی شاہ نے کراچی کے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کو ہر صورت یقینی بنانے، واٹر بورڈ کے ایم سی اورضلعی انتظامیہ کو مشینری اورعملے سمیت مکمل متحرک ہونے کی ہدایت دی۔
این ڈی ایم اے کا بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
انہوں نے ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس اوردیگرادارے مل کر مشترکہ حکمت عملی کے تحت ٹریفک کی روانی برقرار رکھیں۔
چھتیں گرنے کے واقعات پر وزیراعلیٰ سندھ نے دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے ریسکیواداروں کوامدادی کارروائیاں تیزکرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی مشکلات کو کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اورتمام افسران خود موقع پرموجود ہو کر نکاسی کےعمل کی نگرانی کریں۔