ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں یکم مئی سے اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین جنید اکبر کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس ہوا۔ وزارت اوورسیزپاکستانی کے آڈٹ پیراز اور وزارت کے مالی سال2022-23 کے 11 آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ ای او بی آئی نے 2 ارب 79 کروڑ روپے کی فیک پنشنرز کو ادائیگی کی، او بی آئی کے فنڈ کی مالیت 600 ارب روپے ہے۔
مرغی اور انڈوں کی قیمت مزید بڑھ گئی
حکام کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ کاروبارہیں 10 ملازمین والے ادارے کوپنشن فنڈمیں شامل کیا جاتا ہے، آڈٹ میں الزام لگایا ہے کہ ملازمین کی عمر میں تبدیلی کر کے 5 ہزار افراد کو پنشن دی۔
ای او بی آئی حکام نے اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس میں بتایا کہ ہمارا محکمہ 1976 سے قائم ہے اور نادراسے پہلے کا ہے، شناختی کارڈ کی تاریخ پیدائش کے سوا ہم دیگر ذرائع سے بھی عمر چیک کرتے ہیں۔