ایک لاکھ لیٹر سے زائدایرانی اسمگل شدہ ڈیزل لے جانے والی 3لانچیں پکڑی گئیں

ایک لاکھ لیٹر سے زائدایرانی اسمگل شدہ ڈیزل لے جانے والی 3لانچیں پکڑی گئیں


کسٹمزکے میرین انفورسمنٹ یونٹ نے کارروائی  کرکےایک لاکھ32ہزار 564 لیٹر ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل لے جانے والی 3لانچیں پکڑ لیں۔

ترجمان ایف بی آر نے  دعویٰ کیا کہ ضبط شدہ ڈیزل کی مالیت 33کروڑ روپے سےزائد ہے،پکڑی گئی تینوں لانچوں کی مالیت 4کروڑ 50لاکھ روپے ہے۔

کارروائی ساحلی راستے سے اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات منتقل کرنے کی خفیہ اطلاع پر کی گئی ،پکڑی جانے والی لانچوں کوکراچی پورٹ پر پہنچا دیا گیا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی میرین یونٹ کی جانب سے اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top