مٹیاری اوڈیرولعل اسٹیشن پر مال بردارٹرین ٹریک (train)سے اتر گئی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی۔مٹیاری ریلوے ٹریک دونوں اطراف سے بند ہوگیا۔
کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری اور ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ
ریلیف ٹیم ٹریک کو بحال کرنے میں مصروف عمل ہے ،کراچی اور لاہور سے آنے جانے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا ہے۔
ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے جلد بحال کردیا جائیگا، یاد رہے اگست کا مہینہ پاکستان ریلویز پر کافی بھاری پڑا ہے ، رواں ماہ ایک درجن کے قریب ٹرین حادثات رونما ہوچکے ہیں ۔