اسلام آباد، وفاقی وزیر برائے امور کشمیراور حکومتی کمیٹی کے رکن انجینئرامیر مقام نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ کامیاب مذاکرات سے بھارت کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔
امیرمقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ کشمیرمیں خونریزی ہومگرپاکستان اور کشمیری عوام اس ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
وفاقی وزیر برائے امورکشمیرنے کہا کہ آزاد کشمیرمیں معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں اوراس کامیابی پروزیراعظم شہباز شریف کے مشکور ہیں۔
پاکستان اورمقبوضہ کشمیر کے عوام کے درمیان بہن بھائی کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا اور پاکستان کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کیساتھ کھڑا ہے، آزاد کشمیر میں حالیہ واقعات افسوسناک تھے مگرمذاکرات کے ذریعے انہیں حل کرلیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ آزاد کشمیر میں معمولات زندگی بحال ہو چکے ہیں، مذاکرات میں پاکستان اورآزاد کشمیر کے عوامی مفاد کو مقدم رکھا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے گی، معاہدے کی کامیابی جمہوریت اور عوام کی جیت ہے۔
اس موقع پرسابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ پاکستان اورآزاد کشمیر کے عوام میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا۔
خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی کا آخری کیس بھی واپس لینے کی منظوری دے دی
کامیاب مذاکرات کے بعد امن قائم ہوا ہے اورجوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات حل کیے جائیں گے اور حکومت عوامی حقوق کی محافظ ہے اورکشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔