نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )نے 25جون تایکم جولائی تک ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری کی ہے ۔
ترجمان کے مطابق 25جون سے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں ،طوفان کیساتھ بارش کا امکان ہے،بارشوں کے باعث لاہور، گوجرانوالہ اورراولپنڈی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار800 روپے کی کمی
اسلام آباد، باغ، راولاکوٹ اور مظفرآبادمیں بھی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کاخدشہ ہے ، کراچی، حیدرآباد،سکھر، لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی بارش کاامکان ہے۔
چترال، ہری پور، مالاکنڈ،، کوہستان، کرم اورمانسہرہ بھی موسلاھار بارش متوقع ہے ، اسی طرح استور، اسکردو، گلگت، ہنزہ، شگر، دیامیر، نگر،غزراور گھانچے کے علاقوں میں موسلادھار بارش کاامکان ہے ۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں
گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔