این ڈی ایم اے نے آج سے 28جون تک مون سون بارشوں کاالرٹ جاری کردیا

این ڈی ایم اے نے آج سے 28جون تک مون سون بارشوں کاالرٹ جاری کردیا


این ڈی ایم اے نے آج سے 28جون تک ملک بھر میں مون سون بارشوں کاالرٹ جاری کردیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور،فیصل آباد،سرگودھا اور میانوالی میں بارش متوقع ہے ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں تیزہواؤں کیساتھ بارش کاامکان ہے ، گوجرانوالہ،ملتان،بہاولپور اور رحیم یارخان میں  بھی بارش متوقع ہے۔

خواتین کی معاشی شراکت پاکستان کی ترقی کے لیے اہم ہے،شرکا

کراچی ،حیدرآباد،ٹھٹھہ،سجاول ،جامشورو ،نوابشاہ اور لاڑکانہ میں بارش کاامکان ہے ، سندھ کے اضلاع سکھر،کشمور،تھرپارکر اور میرپور خاص میں بھی بارش متوقع ہے،اگلے 48گھنٹوں میں عمرکوٹ،سانگھڑ اوربدین میں موسلادھار بارش کاامکان ہے۔

اسی طرح چترال،سوات،کوہستان،مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے ،لینڈ سلائیڈنگ کابھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ،آزادکشمیر کے علاقوں مظفرآباد،نیلم ویلی،باغ،راولاکوٹ میں بھی بارش کاامکان ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top