این سی اے سے خفیہ معاہدہ بنی گالہ میں ہونے کا انکشاف

این سی اے سے خفیہ معاہدہ بنی گالہ میں ہونے کا انکشاف


اسلام آباد: (زاہد گشکوری، ہیڈ آف انویسٹی گیشن ٹیم) این سی اے سے خفیہ معاہدہ بنی گالہ میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) سے خفیہ معاہدہ کے گھنٹوں بعد بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض حسین کی اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان سے انکے کیمپ آفس بنی گالی میں ملاقات ہوئی تھی۔

القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے میں ملک ریاض حسین، شہزاد اکبر اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کا انکشاف کیا گیا ہے۔ خفیہ معاہدے پر دستخط کے چند گھنٹے بعد بانی پی ٹی آئی سے بحریہ ٹاؤن کے مالک کی ملاقات رات گئے ہوئی تھی۔ حکومت پاکستان کے دستخط کے بعد یہ میٹنگ بنی گالہ میں ہوئی۔

190 ملین پاؤنڈ کیس فیصلے میں وزیر اعظم آفس کے محرر مشتاق احمد نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ان دونوں کی میٹنگ کا ریکارڈ رکھا تھا۔ اور حکومت کی این سی اے کے ساتھ معاہدے پر دستخط 6 نومبر 2019 کو ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہیں، مریم اورنگزیب

بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک ریاض، بانی پی آئی اور شہزاد اکبر کی ملاقات 7 نومبر 2019 کو وزیر اعظم کیمپ آفس بنی گالہ میں ہوئی تھی۔

اس بات کا انکشاف محرر وزیر اعظم دفتر مشتاق احمد نے نیب افسر اور عدالت کے سامنے کیا۔ شہزاد اکبر اور ملک ریاض کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تصدیق انسپکٹر پولیس اسٹیشن باراکہو ملک اشرف نے بھی کی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top