این اے 66 ،129 اور پی پی 87 میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

این اے 66 ،129 اور پی پی 87 میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری


پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 66 وزیر آباد، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں ضمنی انتخابات 18ستمبر کوہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دے دیا

کاغذات نامزدگی 4 سے 6 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے،ریٹرنگ افسر 31 جولائی کو پبلک نوٹس شائع کریں گے،25اگست تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

واضح رہے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدی، ایک ممبر صوبائی اسمبلی احمد خان بھچر اور ممبر قومی اسمبلی احمد چٹھہ کو نااہل قرار دیا تھا۔

آئی سی سی نے نئی ویمنز ون ڈے رینکنگ جاری کردی

الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن میں بتایا کہ 9 مئی کیسز میں سزا یافتہ احمد چٹھہ کی نشست این اے 66 وزیر آباد کو خالی قرار دے دیا گیا ہے۔ جبکہ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 87 میانوالی سے احمد خان بھچر کی نشست کو خالی قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ سے اعجاز چوہدری کی نشست بھی خالی قرار دے دی گئی ہے۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top