الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 175 مظفرگڑھ میں ضمنی انتخاب روکنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق یہ اقدام لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں کیا گیا ہے، عدالت میں دائر درخواست پر سماعت کے بعد عبوری حکم جاری کیا گیا، جس کے تحت حلقے میں ہونے والا ضمنی الیکشن فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے 9 ارکان پارلیمنٹ نااہل قرار
نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابی شیڈول معطل کر دیا گیا ہے جبکہ آئندہ تاریخ کا تعین عدالتی کارروائی کے بعد کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں اور متعلقہ حکام کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے ادھر قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ فیصلے سے انتخابی عمل میں تاخیرہوسکتی ہے۔