اسلام آباد، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-1 چترال پر شیڈول ضمنی انتخابات معطل کر دیے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جاری کردہ حکمِ امتناعی کے بعد انتخابی عمل روک دیا گیا ہے۔
عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی عبد اللطیف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر حکم امتناعی جاری کیا۔
الیکشن کمیشن نے 9 اکتوبر کو اس حلقے میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا تھا، تاہم عدالتی احکامات کے بعد نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا گیا ہے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ کیس کی آئندہ سماعت تک انتخابی سرگرمیاں روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا کابینہ میں کون کون شامل ہو گا، مجوزہ نام سامنے آ گئے
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عدالت کے حتمی فیصلے کے بعد نئے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔