محکمہ داخلہ پنجاب “گڈ ٹچ بیڈ ٹچ” کے بارے میں آگاہی کیلئے خصوصی اینیمیشن کارٹون سیریز بنا رہا ہے۔
بچے محفوظ پنجاب محفوظ وژن کے تحت وزیراعلی پنجاب نے کم سن بچوں کی حفاظت کیلئے خصوصی اینیمیشن کارٹون سیریز کی دوسری قسط جاری کردی۔
ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق بچوں کی آگاہی کیلئے کارٹون سیریز میں “حیاء اور بہادر” کے کردار متعارف کروائے گئے، مہم میں بچوں کیلئے پیغام “بیڈ ٹچ کرنے والوں سے گھبرائیں گے نہیں ٹکرائیں گے” جاری کیا گیا ہے۔
پاکستان کی پہلی ای اسپورٹس پالیسی تیار، گیمنگ کے شوقین نوجوانوں کیلئے خوشخبری
ترجمان نے کہا کہ کارٹون سیریز میں بچوں کو احسن انداز میں مناسب اور نامناسب جسمانی رویے کے بارے میں بتایا جا رہا ہے، والدین اور اساتذہ بچوں کو بتائیں کہ گھر یا باہر جنسی استحصال کو کیسے رپورٹ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جنسی استحصال کا شکار بچے زندگی بھر ٹراما میں رہ سکتے ہیں، آگاہی مہم بچوں کو بدسلوکی اور جنسی استحصال سے محفوظ رکھنے میں معاون ہوگی۔