اوگرا(ogra) نے اکتوبر کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں مزید 2 فیصد اضافہ کر دیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کےسسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.22 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے نادرا کی خصوصی سہولت
سوئی ناردرن کےلیے ایل این جی کی نئی قیمت 12.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔اسی طرح سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 11.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے-
یاد رہے اوگرا نے ستمبر کے لیے بھی ایل این جی کی قیمتوں میں2.63 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔