پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے فائنل میں آج دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک اور بھارت کے درمیان فائنل میں مقابلہ ہونے جا رہا ہے ، پاکستانی کھلاڑی جیت کیلئے پرعزم ہیں جبکہ کرکٹ کے شائقین نے بھی گرین شرٹس سے جیت کی امیدیں لگا رکھی ہیں۔
قومی ٹیم نے ہفتے کو فائنل سے قبل بھرپور پریکٹس کی ، پریکٹس کے بعد کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پر امید ہیں کہ فائنل میں ٹیم اچھی کارکردگی دکھائی گی، ایشیا کپ جیتنے آئے تھے ، جیت کر جائیں گے۔
پی سی بی نے سوریا کمار کے بعد ارشدیپ کیخلاف بھی آئی سی سی میں درخواست دیدی
ایشیا کپ 2025 میں بھارت نے پاکستان کو دونوں میچز میں ہرایا لیکن اس کے علاوہ پاکستان نے اب تک ایشیا کی ہر ٹیم کو شکست دی ہے۔
پاکستان اور بھارت کسی بھی ٹورنامنٹ میں اب تک 5 بار فائنل میں آمنے سامنے آئیں ہیں ، پاکستان نے 3 بار جبکہ بھارت نے پاکستان کو 2 بار فائنل میں شکست دی ہے۔
دریں اثنا فائنل کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آ گئی ہے ، ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف فائنل میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دینے والی ٹیم ہی میدان میں اترے گی۔
ایشیا کپ کا فائنل: بڑے معرکے کے ٹکٹ کتنے میں فروخت ہوئے؟
ممکنہ پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، حسین طلعت، محمد حارث، محمد نواز، فہیم اشرف، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔