ایشیا کپ میں آج افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا نواں میچ ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔
افغانستان ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں فاتح رہا تھا، افغانستان نے ایک میچ کھیلا ہے اور اس کے دو پوائنٹس ہیں۔
بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں دو میچ کھیل چکی ہے آج اس کا تیسرا اور آخری میچ ہے، بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو شکست دی جبکہ سری لنکا کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بنگلہ دیش کے دو میچ کھیل کر دو پوائنٹس ہیں جبکہ افغانستان ایک میچ کھیل کر دو پوائنٹ رکھتا ہے۔ سری لنکا کی ٹیم بی گروپ میں پہلے نمبر پر ہے اس نے اپنے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور اس کے چار پوائنٹس ہیں۔
بنگلہ دیش اگر افغانستان کو شکست دیتا ہے تو اس کے چار پوائنٹس ہو جائیں گے لیکن افغانستان کے پاس شکست کے باوجود ایک میچ باقی ہو گا، اگر افغانستان سری لنکا کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اس کے بھی چار پوائنٹس ہو جائیں گے۔
سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش کے چار چار پوائنٹس ہونے پر بہترین رن ریٹ والی دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر جائیں گی لیکن اگر آج افغانستان بنگلہ دیش کو شکست دے دیتا ہے تو وہ با آسانی اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر جائے گا۔
اگر گروپ اے کی صورتحال کو دیکھا جائے تو بھارت دو میچ جیت کر گروپ میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، پاکستان نے دو میچ کھیلے ہیں ایک میں فتح اور دوسرے میں شکست ہوئی اس طرح اس کے دو پوائنٹس ہیں اور رن ریٹ کی بنیاد پر دوسرے نمبر پر ہے۔
پی سی بی کے سخت موقف پر پاکستان کے سامنے اہم تجویز رکھ دی گئی
متحدہ عرب امارات اور عمان نے دو دو میچ کھیلے ہیں، یو اے ای ایک میچ جیت کر دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، عمان کوئی میچ نہیں جیت سکا ہے۔