ایس سی او کانفرنس کے باعث بند کشمیر، ایکسپریس ہائی وے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا – ہم نیوز

ایس سی او کانفرنس کے باعث بند کشمیر، ایکسپریس ہائی وے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا – ہم نیوز


 وفاقی دارالحکومت میں تین دن سے بند ایکسپریس وے اور کشمیر ہائے وے کو عام آمدورفت کے کے لیے کھول دیا گیا۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ایس سی او کانفرنس غیر ملکی مہمانوں کی آمد و رفت کے باعث ایکسپریس ہائی وے بند کیا گیا تھا جو کے اب دونوں اطراف کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق سری نگر ہائے وے بھی مکمل کھول دیا گیا ہےکل شام تک غیر ملکی مہمانوں کی مکمل روانگی تک سرینگر ہائی وے پرمختلف اوقات میں ٹریفک روکی جائے گی۔لہٰذا اس دوران سرینگر ہائی وے کی جانب غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

پاکستان نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد کیلئے شاندار اقدامات کیے ،سیکرٹری جنرل ایس سی او

ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون میں متعلقہ افراد کو مارگلہ روڈ سے داخلہ دیا جائے گا لہذا اس جانب غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔

ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے اسلام آباد پولیس کے ریڈیو ایف ایم 92.4 کو سنتے رہیں یا پکار 15 پر رابطہ کریں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top