ایس سی او

ایس سی او


شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں رکن ممالک کے مابین ہاہمی تعاون کو مزید بڑھانے اور تنظیم کے بجٹ کی منظوری کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے 2 روزہ اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کونسل کے موجودہ چیئرمین کے طور پر کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کے افتتاحی ریمارکس کے بعد دیگر سربراہان حکومت اجلاس سے خطاب کریں گے۔

ایس سی او کانفرنس ، اسلام آباد جانیوالے تمام راستے بند ، شہریوں کو شدید مشکلات

ایس سی او کے ضابطہ کار کے تحت کارروائی کو ان کیمرہ رکھا جائے گا تاہم وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب پاکستان ٹیلیویژن براہ راست نشر کرے گا۔

اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے ، تجارت اور رابطہ کاری کے بارے میں بات چیت ہو گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top