ایران کی پاک افغان کشیدگی کم کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش

ایران کی پاک افغان کشیدگی کم کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش


 ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ 

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی حالیہ کشیدگی پرتشویش ہے ،  ہر ملک کی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کا احترام ضروری ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان اور افغانستان فوری طور پر مذاکرات کریں، ایران پڑوسیوں میں کشیدگی کم کرانے میں مدد کے لیے تیار ہے۔

پاک فوج کا بھرپور جواب ، پاکستان کیخلاف استعمال ہونیوالا افغانستان کا سب سے بڑا کیمپ ، چیک پوسٹیں تباہ ، درجنوں فوجی ہلاک

ایران سے قبل سعودی عرب اور قطر کی جانب سے بھی پاک افغان  کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحمل اور بات چیت سے مسئلہ کرنے کے کی کوشش کرنے کا کہا گیا تھا۔

واضح رہے گزشتہ رات پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے جارحیت کی گئی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں درجنوں افغان فوجی ہلاک جبکہ متعدد چیک پوسٹیں تباہ ہو گئیں ، پاک فوج نے کئی چیک پوسٹوں پر قبضہ بھی کر لیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top