وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ ایران دہشتگردوں کو پکڑ پکڑ کر پاکستان کے حوالے کررہا ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران میں جو دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے تھے وہ اب ختم ہورہے ہیں،ایرانی حکومت دہشتگردی کے معاملے پر پاکستان کیساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے،افغانستان بھی پاکستان سے تعاون کررہا ہے۔
کے پی حکومت کی تبدیلی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیل کرنے سے متعلق وفاق کچھ نہیں سوچ رہا سب قیاس آرائیاں ہیں۔
امریکہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دے دیا
انہوں نے کہا کہ صوبے میں حکومت جس کی بھی ہو وفاق امن و امان کے معاملے پر تعاون کرے گا۔خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت اپنا کردارادا کرے گی۔
بولے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں دہشتگردی سے لڑ رہی ہیں۔