اہم کردار ادا کر سکتا ہوں، مولانا فضل الرحمان

اہم کردار ادا کر سکتا ہوں، مولانا فضل الرحمان


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہوں۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں۔ اور وہ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ پاک افغان جنگ بندی تو ہو گئی اب زبان بندی بھی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ دونوں ممالک کو اشتعال کے بجائے معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے کشمیر پر بیان پر واویلا کرنے کے بجائے کشمیر پر اپنے کردار کو بھی دیکھنا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کشمیر پر پاکستان نے کتنی پالیسیاں بدلی ہیں وہ بھی سب کے سامنے ہیں۔ جبکہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روح کے مطابق کشمیر کا حل چاہتا ہے۔ لیکن اس کے لیے کیا پیشرفت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی انٹیلی جنس اور دیگر عسکری صلاحیتیں ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں۔ افغانستان سے جو تقاضا کیا جاتا ہے دیکھا جائے وہ اس قابل ہے بھی کہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعد رضوی کے گھر سےکروڑوں کی نقدی، طلائی زیورات ملے،برآمد شدہ اشیا کی تفصیلات جاری

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ پاکستان ایک عالمی معیار کی فوج اور صلاحیت رکھتا ہے۔ اور ہماری ریاست کو سوچنا چاہیے کہ کیا مغربی محاذ کھولنا اس وقت کسی طرح درست جنگی حکمت عملی ہے؟۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top