محکمہ موسمیات نے اگلے 3 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔
سعودی عرب کی جانب سے خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان فراہم
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے مارگلہ کی پہاڑیوں پربارش کا موسمی سسٹم بن رہا ، احتیاط کریں،اسلام آباد اورراولپنڈی میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے،شہریوں کو بارش کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سفری سرگرمیوں کیلئے الرٹ جاری
این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال میں سفری سرگرمیوں کیلئے الرٹ جاری کردیا۔رپورٹ کے مطابق شمالی علاقہ جات میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے متعدد سڑکوں کو نقصان پہنچا،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شیوک میں سلتورودریا کا پل متاثرہوا جس کے نتیجے میں راستہ بند ہے۔
جگلوٹ ا سکردو روڈ پر استک پل متاثر ہوا ون وے ٹریفک جاری ہے،دیان سے غذر اورشندور، خلتی، دین اور اشکومن روڈز بھی شدید متاثرہوئے جو ٹریفک کیلئے بند ہیں۔
این اے 143 ، 185 اور پی پی 203 میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
کارگل سکردو روڈ اور تھنگل نالہ سے شگر کے راستے بھی مکمل بند ہیں،گلگت روڈ نلتر کے مقام پر متاثرہوا ،ٹریفک کا داخلہ بند ہے۔
بحالی کے بعد گانچھے میں سرمو پل اور اسکردو میں باغیچہ روڈ ٹریفک کیلئے کھول دئیے گئے،گلمت تاگوجال روڈ، گرو روڈاور چلم روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں متاثرہ سڑکوں پر سفر سے گریز کریں ،شہری متبادل اورغیر محفوظ راستوں پر سفر سے اجتناب کریں۔