April 25, 2025
اگر ہم نظریاتی اساس سے ہٹ گئے تو قربانی دینا پڑے گی، وزیر اعظم آزاد کشمیر

اگر ہم نظریاتی اساس سے ہٹ گئے تو قربانی دینا پڑے گی، وزیر اعظم آزاد کشمیر


اسلام آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے کہا ہے کہ اگر ہم نظریاتی اساس سے ہٹ گئے تو قربانی دینا پڑے گی۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کانفرنس کا انعقاد بہت اہمیت کاحامل ہے۔ اور آزاد کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیوں کے نتیجے میں یہ تحریک زندہ ہے۔ اور اس تحریک کو نظریاتی بنیادوں پر لڑنا ہے پاور پالیٹکس کا حصہ نہیں بنانا۔ تحریک آزادی کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کشمیریوں کے لیے باعث تقویت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے، دعا کریں روشنی ہو جائے، شیخ رشید

انوار الحق نے کہا کہ اگر ہم نظریاتی اساس سے ہٹ گئے تو قربانی دینا پڑے گی۔ اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے پاکستان کی حمایت کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے۔ کشمیر کی آزادی کی تحریک کو نظریاتی بنیادوں پر لڑنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو آگے بڑھانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اور کشمیری شہدا کی لازوال قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *