January 14, 2025
اگر آج کا جرگہ سیاسی لوگوں کے درمیان پہلے ہوتا تو حالات یہاں تک نہ پہنچتے، ایمل ولی خان – ہم نیوز

اگر آج کا جرگہ سیاسی لوگوں کے درمیان پہلے ہوتا تو حالات یہاں تک نہ پہنچتے، ایمل ولی خان – ہم نیوز


وزیراعلی ٰ جرگے پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ اگر آج کا جرگہ سیاسی لوگوں کے درمیان پہلے ہوتا تو حالات یہاں تک نہ پہنچتے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن کی خاطر ہر کسی کیساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں، پہلے بھی امن کیلئے جدوجہد کی اور آئندہ بھی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جرگہ صوبائی سطح پر تھا ، بات امن کی تھی تو ضروری سمجھا کہ خود شرکت کروں، طاقت کے دم پر ہر بات نہیں منوائی جاسکتی ہے، تشدد کو فروغ ملے گا۔

گھر کا بجلی کا بل 10 لاکھ روپے آیا ، ایمل ولی خان

مزید بولے کہ ہمیں ادراک کرنا ہوگا کہ مذاکرات اور بات چیت ہی مسائل کا حل ہے ،سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر ہمیں امن کیلئے یک آواز ہونا پڑے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *