سینئر اینکر اور تجزیہ کار عاصمہ شیرازی (asma shirazi)کا کہنا ہے کہ پچھلے کچھ مہینوں سے پاکستان کیخلاف کئی بیرونی محاذ کھل گئے ہیں،اندرونی سطح پر بھی مسائل سر اٹھا چکے ہیں۔
ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا ‘‘ میں تجزیہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے مشرقی سرحد پر بھارت کی جانب سے حملہ اور اب افغانستان کی طرف سے افغان طالبان کا حملہ، پاکستان کی جانب سے اس کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔
پاکستان نے کارروائیوں کے دوران کچھ اہداف حاصل کئے ہیں مزید اہداف بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں،کہا جارہا ہے اکتوبر پاکستان کیلئے بہت اہم ہوسکتا ہے،کیا ہندوستان ایک بار پھر متحرک ہوگا مشرقی سرحد پر،افغانستان کیساتھ؟یہ بہت ہی اہم معاملہ ہے۔