گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ اپوزیشن کے پاس ایک بھی رکن کا اضافہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باجوڑ اور خیبرپختونخوا میں حالات پی ٹی آئی کی دہائیوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں،پی ٹی آئی نے پرامن صوبے کو شدت پسندوں کے حوالے کر دیا۔
حکومت قومی مفاد کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی، بھارتی حکومت
وزیراعلیٰ اہل ہوتا تو اپنے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کو امن کا گہوارہ بنا دیتا،آج ڈی آئی خان میں شہری رات کو باہر نکلنے سے ڈرتے ہیں۔
امن بحال کرنے کے بجائے وزیراعلیٰ ریاست کو چیلنج کر رہے ہیں،افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔