اپوزیشن کمزور، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، مصطفیٰ نواز

اپوزیشن کمزور، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، مصطفیٰ نواز


سابق وفاقی وزیر مصطفیٰ نوازکھوکھر نے کہا ہے کہ پوزیشن 8 فروری کے بعد اپنا کردارادا نہیں کرسکی اور پی ٹی آئی کے اندر لڑائی بڑھ چکی ہے انہیں ڈائریکشن کا پتہ نہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا ” میں گفتگوکرتے ہوئے مصطفیٰ نوازکھوکھر نے کہا کہ عوام پر ٹیکس کی بھر مارکی جا رہی ہے، ملک میں زراعت اورتنخواہ دار طبقے کا برا حال ہے۔

سیاست نام ہی جوڑ توڑ کا ہے، 27ویں ترمیم زیر غور نہیں: بیرسٹر عقیل ملک

انہوں نے کہا کہ جب تک اپوزیشن میں اتحاد نہ ہو کوئی بات نہیں بن سکتی، ملک کی آدھی عوام سطح غربت سے نیچے جا چکی ہے، علی امین گنڈاپورکے لئے خطرہ لاحق نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت خیبر پختونخوا میں مزید کوئی ایڈونچر کی ضرورت نہیں، سیاست اپنے مخالفین کو برداشت کرنے کا نام ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top