اپر کرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر حبیب اللہ کے مطابق دھماکا اپرکرم کے علاقے پیواڑشرم خیل میں ہوا ، واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقامی افراد لکڑیاں لینے کے لیے پہاڑی علاقے کی جانب جا رہے تھے۔
جنوبی وزیرستان میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ، 2 بچے جاں بحق
ڈی پی او نے بتایا کہ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور مزید سرنگوں کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال پاراچنار منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں پشاور ریفر کر دیا گیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔