برطانیہ سے چوری کی گئی ایک مہنگی رینج روور گاڑی کا سراغ مبینہ طور پر کراچی کے علاقے صدر میں لگایا گیا ہے۔
بین الاقوامی پولیس فورس انٹرپول میچسٹر نے برطانوی پولیس کی درخواست پر سندھ پولیس کو خط بھیجا ہے تاکہ اس لگژری گاڑی کی بازیابی میں تعاون کیا جائے۔
یہ گاڑی 22 نومبر 2022 کو ہروگیٹ (Harrogate) سے چوری ہوئی تھی۔
انٹرپول کی جانب سے ملنے والی معلومات کے مطابق، گاڑی کا ٹریکر ایک عرصے کے بعد 10 فروری 2025 کو کراچی میں دوبارہ فعال ہوا۔ آخری سگنل عزام بستی، کورنگی روڈ، صدر کے قریب ملے تھے۔
اسلام آباد میں تمام ٹیکس بقایا گاڑیوں کی رجسٹریشن 10 اکتوبر منسوخ کرنے کا فیصلہ
انٹرپول نے تصدیق کی ہے کہ یہ گاڑی اس کی SMV ڈیٹا بیس میں شامل ہے، اور پاکستانی حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کی بازیابی کے انتظامات کریں۔
سندھ پولیس نے کار کی تلاش کے سلسلے میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں، مگر ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ گاڑی قبضے میں لے لی گئی ہے یا نہیں۔