انڈے فی درجن 293 روپے کے ہو گئے

انڈے فی درجن 293 روپے کے ہو گئے


لاہور، مرغی اور انڈوں کے سرکاری نرخ جاری کر دیے گئے،انڈے فی درجن 293 روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔

فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، اس اضافے کے بعد قیمت 293 روپے ہو گئی ہے۔

سرکاری نرخوں کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کاروبار کے آغاز میں انڈیکس بلند ترین سطح پر چلا گیا، ڈالر سستا

لاہور میں زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 411 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ملک کے دیگر شہروں میں مرغی کا گوشت مختلف نرخوں پر فروخت کیا جا رہا ہے، اسلام آباد میں گزشتہ روز مرغی کے گوشت کے فی کلو نرخ 760 روپے تھے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top