انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 42 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کے روز یہ کمی وقتی نوعیت کی ہے اوراس کی بنیادی وجہ درآمدی طلب میں کمی اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں جزوی کمی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگرچہ ڈالرکی قیمت میں اتارچڑھاؤ جاری ہے تاہم حالیہ ایام میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی نسبتاً مستحکم رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام، ترسیلات زرمیں اضافہ اوربرآمدات کی وصولیاں مارکیٹ پراثرانداز ہو رہی ہیں۔
گزشتہ روز کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی کم ترین سطح 281 روپے 38 پیسے جبکہ بلند ترین سطح 281 روپے 48 پیسے رہی۔
کرنسی ماہرین کے مطابق مستقبل میں روپے کی قدرکا انحصار براہ راست زرمبادلہ کے ذخائراور بیرونی ادائیگیوں پر ہے۔
سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت نئی بلندی پر
اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت روپے کو مصنوعی سہارا دینے کے بجائے مارکیٹ کے حقیقی تقاضوں کے مطابق کرنسی کی شرح تبادلہ کو آگے بڑھا رہی ہے۔