انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، ایک پیسہ سستا ہو کر بند

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، ایک پیسہ سستا ہو کر بند


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کے روز امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈالر ایک پیسہ کمی کے بعد 281 روپے 11 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق دن بھر زرمبادلہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ محدود رہا جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ درآمدی ادائیگیوں میں کمی اور ترسیلاتِ زر میں بہتری کے باعث روپے پر دباؤ میں معمولی کمی آئی ہے۔

لاہور سے راولپنڈی ہائی اسپیڈ ریلوے منصوبہ، بڑی پیشرفت

تاہم عالمی سطح پر ڈالر کی مضبوطی کے اثرات اب بھی مقامی مارکیٹ پر موجود ہیں۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق آئندہ دنوں میں ڈالر کی قدر معمولی حد تک مستحکم رہنے کا امکان ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top