انٹربینک میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہو کر 281 روپے 10 پیسے پر بند

انٹربینک میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہو کر 281 روپے 10 پیسے پر بند


انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، ڈالرایک پیسہ سستا ہو کر 281 روپے 10 پیسوں کی سطح پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روزکے اختتامی ریٹ کے مقابلے میں زرمبادلہ کی منڈی میں اتارچڑھاؤ محدود رہا، جبکہ کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر 281 روپے 20 پیسے کی بلند ترین سطح اور 281 روپے کی کم ترین سطح کے درمیان دیکھی گئی۔

ماہرین کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں استحکام اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر اور مارکیٹ میں بہتر سپلائی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ درآمدی دباؤ میں کمی اور ترسیلاتِ زر کے بہتر اعداد وشمار بھی روپے کی قدر کو سہارا دے رہے ہیں۔

ملکی تاریخ میں ایک دن میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

مارکیٹ ذرائع کے مطابق، آنے والے دنوں میں زرمبادلہ کی صورتحال عمومی طور پر مستحکم رہنے کا امکان ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top