انٹرا پارٹی انتخابات، نقول کی کاپی پی ٹی آئی کو فراہم کرنے کی ہدایت

انٹرا پارٹی انتخابات، نقول کی کاپی پی ٹی آئی کو فراہم کرنے کی ہدایت


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کرتے ہوئے دیگر درخواست گزاروں کو درخواستوں کی نقول پی ٹی آئی کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اکبر ایس بابر اور نوید انجم کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

ممبر خیبر پختونخوا (کے پی) نے اکبر ایس بابر سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے بھی انٹرا پارٹی الیکشن کروایا ہے؟ اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہم نے کوئی انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروایا۔

بیرسٹر گوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فائنل آرڈر کرنے سے روکا ہے۔

ممبر کے پی نے کہا کہ ہمارے پاس یہ اختیار نہیں۔ کہ ہم آپ کو دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا کہیں۔ کمیشن نے دیگر درخواست گزاروں کو درخواستوں کی نقول پی ٹی آئی کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم چیلنج

بیرسٹر گوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف 5 درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ جس پر اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اب 5 سال تک دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی ہدایت نہیں کرسکتا۔

وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم ان جھوٹی کہانیوں کا جواب دے دیں گے۔ ممبر کے پی اور بیرسٹر گوہر کے درمیان پشتو میں مکالمہ ہوا۔ اس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ ہمیں بھی سمجھا دیں کیا بات ہوئی ہے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو درخواست گزاروں کی درخواستوں پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔ وکیل نوید انجم نے کہا کہ ہمارا کیس کاغذات نامزدگی جمع ہونے سے متعلق ہے۔

کمیشن نے کہا کہ ہم اگلی سماعت پر پہلے آپ کی گزارشات سن لیں گے۔ بعدازاں کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top