انتخابی عذرداریوں کی سماعت سے متعلق پیشرفت پر فافن نے اپنی رپورٹ جاری کردی

انتخابی عذرداریوں کی سماعت سے متعلق پیشرفت پر فافن نے اپنی رپورٹ جاری کردی


فافن نے انتخابی عذرداریوں کی سماعت سے متعلق پیشرفت پر اپنی رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انتخابی پٹیشنز کے معاملے پر ٹریبونلز کی کارروائی سست روی کا شکارہے،اب تک صرف 17 فیصد انتخابی عذرداریوں کا فیصلہ کیا گیا۔

پی سی بی کا کوچ جیسن گلیسپی کو فارغ کرنےکافیصلہ

اب تک صرف 60 پٹیشنز کا فیصلہ کیا گیا جو 350 انتخابی عذرداریوں کا 17 فیصد بنتی ہیں،کل23 میں سے 7 ٹریبونلز نے ابھی تک کسی پٹیشن کا فیصلہ نہیں کیا،فافن نے 350 پٹیشنز کو فالو کیا جو 23 ٹریبونلز میں دائر کی گئیں۔

پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے ٹریبونلز میں عذرداریوں کی سماعت کی رفتار سست ہے،بلوچستان کے 3 ٹریبونلز نے 51 انتخابی عذرداریوں میں سے 30 کا فیصلہ کیا،کے پی کے 6 ٹریبونلز نے 42 میں سے صرف 8 کا فیصلہ کیا۔

سندھ کے 5 ٹریبونلز نے 83 پیٹیشنز میں سے صرف 12 کا فیصلہ کیا،پنجاب کے ٹریبونلز نے 155 پیٹیشنز میں سے صرف 10 کا فیصلہ کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا جنوبی پنجاب میں ہزاروں نادار دیہی خواتین کیلئے 2 ارب کے پیکج کا اعلان

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب میں ٹریبونلز لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے درمیان اختلافات کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہے،اب تک طے شدہ بیشتر عذرداریاں صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے متعلق ہیں۔

51صوبائی نشستوں کے تنازعات میں سے 29 بلوچستان اسمبلی سے متعلق ہیں،9سندھ اسمبلی، 7 پنجاب اسمبلی اور 6 خیبرپختونخوا اسمبلی سے متعلق ہیں۔

ہواؤں میں تبدیلی سے پنجاب کے علاقوں میں اسموگ میں کمی آئی،مریم اورنگزیب

مجموعی طور پر 239 صوبائی نشستوں پر دائر 21 فیصد پٹیشنز کا فیصلہ ہو چکا،قومی اسمبلی کی دائر 111 پٹیشنز میں سے صرف 9 فیصد کا فیصلہ ہوا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top