کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں کراچی کو جائز حصہ نہیں دیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ جس میں کراچی کو اس کا جائز حصہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
منعم ظفر نے لکھے گئے خط میں کہا کہ کےفور منصوبے کے لیے صرف 3 ارب 20 کروڑ روپے رکھنا زیادتی ہے۔ وفاق کے فور منصوبے کے لیے 40 ارب روپے فوری مختص کرے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے ساڑھے 3 کروڑ عوام کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ کراچی کو روزانہ 1200 ملین گیلن پانی درکار ہے۔ لیکن شہر کو صرف 650 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، وزیر اعظم
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں کراچی کو جائز حصہ نہیں دیا گیا۔ کےفور منصوبہ بند کرنا شہر کے ساتھ زیادتی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے 2021 میں کراچی کو پیرس بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ اور اب شہباز شریف کے پاس وعدہ نبھانے کا موقع ہے۔ کراچی میں کےتھری کے بعد اب تک کوئی بڑا آبی منصوبہ مکمل نہیں ہوا۔