امید کرتا ہوں سہیل آفریدی ایماندار ٹیم بنائیں گے، جنید اکبر

امید کرتا ہوں سہیل آفریدی ایماندار ٹیم بنائیں گے، جنید اکبر


پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے کہا ہے کہ امید کرتا ہوں سہیل آفریدی ایماندار ٹیم بنائیں گے۔

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کیا کہ خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں سہیل آفریدی ایک ایماندار ٹیم بنائیں گے۔

جنید اکبر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جو گراس روٹ لیول سے کارکنان کو اٹھا کر قیادت کے مقام تک پہنچاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین نے عمران خان کو رہا کروانے میں ناکامی پر مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا، عاصمہ شیرازی

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے عہدہ واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کر دیا ہے۔





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top