امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آرمی چیف عاصم منیر کو اپنا پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دے دیا۔
شرم الشیخ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف یہاں موجود ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر آج یہاں موجود نہیں۔
اس کے بعد صدر ٹرمپ نے پیچھے مڑ کر وزیراعظم شہباز شریف سے کہا کہ وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تک ان کا سلام پہنچا دیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ خواہش ہے بھارت اور پاکستان بہترین ہمسائے بن کر رہیں۔
خیال رہے کہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو امن نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ سب سے زیادہ امن نوبیل انعام کے مستحق ہیں، امریکی صدر نے صرف امن ہی نہیں لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچائیں۔