امریکی بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا، تشویش کی لہر

امریکی بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا، تشویش کی لہر


راولپنڈی: امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر 2 روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی بحری جہاز کی آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور امریکی سفارتی عملے نے استقبال کیا۔

امریکی بحری جہاز کے دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ ہے۔ اور دورے کے اختتام پر امریکی اور پاک بحریہ کے درمیان مشق کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب نقصانات، سروے کیلئے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی بحری جہاز کے دورے سے قیام امن کی کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top