الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب میں سیلابی صورتحال کے باعث صوبے بھر میں ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔

فیصل آباد میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 96، این اے 104 اور این اے 129 میں ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔ این اے 66 وزیر آباد اور این اے 143 ساہیوال میں بھی ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ایل ون کا جون 2026 میں کراچی کینٹ سے افتتاح کریں گے، حنیف عباسی

پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 98 فیصل آباد اور پی پی 203 ساہیوال میں بھی ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ ان قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں مختلف وجوہات کی بنا پر نشستیں خالی ہوئی تھی۔ اور ضمنی انتخابات ستمبر، اکتوبر میں ہونا تھے۔ تاہم اس وقت پنجاب شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہے۔

این اے 129 لاہور کی نشست میاں محمد اظہر کی وفات کی بنا پر خالی ہوئی تھی۔ جبکہ دیگر قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستیں اراکین کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top