الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کرانے کی تیاری مکمل کرلی

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کرانے کی تیاری مکمل کرلی


الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کرانے کی تیاری مکمل کرلی ہے ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں 11 سنیٹرز کیلئے جولائی کے وسط میں انتخاب متوقع ہے،خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن 16 ماہ سے زیرالتوا ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایوان بالا میں حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت کیلئے 65 کا میجک نمبردرکار ہے،سینیٹ میں حکمران اتحاد کے پاس اس وقت 59 سینٹرز ہیں۔ایوان بالا میں اپوزیشن کے پاس 26 سینٹرز ہیں۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی

خیبرپختونخوا کے 145 ممبران 11 سنیٹرز کا انتخاب کریں گے،ایک امیدوار کے انتخاب کیلئے کم ازکم 13 ممبران کے ووٹ چاہیے ہوں گے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے پاس 52 ممبران ہیں،خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف اورسنی اتحاد کونسل کے حامی ممبران کی تعداد 93 ہے۔ایوان بالا میں نشستوں کی کل تعداد 96 ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top