القادر یونیورسٹی میں کیا تعلیم دی جاتی ہے میڈیا کو جا کر دیکھنا چاہیے،خواجہ آصف

القادر یونیورسٹی میں کیا تعلیم دی جاتی ہے میڈیا کو جا کر دیکھنا چاہیے،خواجہ آصف


وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں جمع نہیں کرائے گئے ،یہ عوام اور سرکار کا پیسہ تھا ،القادر یونیورسٹی میں کیا تعلیم دی جاتی ہے میڈیا کو جا کر دیکھنا چاہیے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دورمیں پاکستان میں جو ہوا اس کی مثال نہیں ملتی ،امید ہے عدالت حقائق کی بنیاد پر 190ملین پاونڈ کیس کافیصلہ دے گی۔

مریم نواز نے اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری دیدی

پاکستان کے امریکا کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں ،حکومتی سطح پر بانی پی ٹی آئی سے متعلق کچھ نہیں کہا گیا ،امریکا کے ساتھ تعلقات ریاستی سطح پر ہیں،یہ پاکستان کو دنیا میں بدنام کر رہے ہیں۔

کانگریس کی ہیئرنگ کا جعلی ڈرامہ بنایا جا رہاہے ،یہ امریکا کو ایبسلوٹلی ناٹ کہتے تھے اب ایبسلوٹلی یس ہو چکا ہے ،پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں،ایک ارب کے قریب وکلا کو ادا ہو چکا ہے۔

لوگوں نے انکار کر کے ترسیلات پاکستان میں بھیجیں ،ان کا احتساب جاری رہے گا ،یہ کہتے ہیں ملاقات ہوئی ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ،حقیقت کبھی چھپ نہیں سکتی جلد سامنے آئے گی۔

حکومت اور اپوزیشن میں سیاسی کشیدگی کے خاتمے میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کلیدی کردار

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا ہر شخص چاہتا ہے کہ سیاسی حالات کو کیش کریں ،بانی پی ٹی آئی نے کہا سنگجانی میں دھرنا دے دیں،بشریٰ بی بی نہیں مانی اور ڈی چوک پہنچیں ،یہ ڈی چوک پہنچنے کے بعد پھر بھاگے،ڈی چوک سے بھاگنے کے بعد پراپیگنڈا کیا گیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top