اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤثر کردار تسلیم، انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤثر کردار تسلیم، انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب


اقوام متحدہ نے ایک بار پھر پاکستان کے مؤثر اور تعمیری کردار کا اعتراف کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب کر لیا ہے، پاکستان کو یہ نمایاں کامیابی 2026 تا 2028 کی مدت کے لیے حاصل ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والے انتخاب میں پاکستان سمیت 14 ممالک انسانی حقوق کونسل کے نئے ارکان کے طور پرمنتخب ہوئے۔

پاکستان کو بھاری اکثریت سے ووٹ ملے، جو عالمی برادری کے اعتماد اور انسانی حقوق کے فروغ میں پاکستان کے مثبت کردار کا مظہر ہیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندگی اور فعال سفارتکاری کو بین الاقوامی سطح پر وسیع پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونے کو اقوام متحدہ میں پاکستان کے مؤثر اورذمہ دارانہ کردار کا عکاس قراردیا اور کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی عالمی ساکھ، اصولی مؤقف اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پائیدار عزم کی دلیل ہے۔

وزیراعظم نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان دنیا بھر میں انسانی حقوق، انصاف اور مساوات کے فروغ کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں جاری رکھے گا۔

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ “اللہ کے فضل سے پاکستان اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا ہے، ہم تمام رکن ممالک کے اعتماد پر شکر گزار ہیں، یہ کامیابی پاکستان کے مؤثر سفارتی کردار اور عالمی برادری کے اعتماد کی علامت ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں پاکستان کیلئے محتاط خوشخبری

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے انسانی حقوق کے تحفظ، سماجی انصاف اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے عالمی برادری کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top