اقوام متحدہ اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف نیویارک میں عالمی ملاقاتیں کریں گے

اقوام متحدہ اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف نیویارک میں عالمی ملاقاتیں کریں گے


نیویارک، وزیراعظم شہباز شریف  کل سہ پہرنیویارک پہنچیں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر متنوع عالمی سطح کی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، اجلاس 30 ستمبرتک جاری رہے گا، جس میں مختلف عالمی راہنما شرکت کر رہے ہیں۔

وزیراعظم پیر سے جمعہ تک ایک درجن سے زائد عالمی راہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے اور اہم بین الاقوامی موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم کی اہم ملاقاتوں میں امریکی صدر سے اسلامی ممالک کے راہنماوں کے ساتھ اجلاس،  ٹرمپ کی طرف سے عالمی راہنماوں کے اعزاز میں دیے گئے ڈنر میں شرکت شامل ہے، ٹرمپ پیرکو نیویارک کے پیرس ہوٹل میں ڈنرمیں مہمانانِ اعزازکو شریک کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف پیرکوآئی ایم ایف کی صدرکرسٹالینا جیورجیوا، چینی وزیراعظم اورمنگل کو کویتی وزیراعظم شیخ صباح و صدرورلڈ بینک اجے بانگا سے ملاقات کریں گے، یہ ملاقاتیں مالیاتی واقتصادی پالیسی، بین الاقوامی سرمایہ کاری اور عالمی ترقیاتی مسائل پرمرکوز ہوں گی۔

وزیراعظم ہائی لیول سیکورٹی میٹنگ میں فلسطین کے امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے اور کلائمیٹ چینج و دیگر بائیلیٹرل اجلاسوں میں حصہ لے کرعالمی ماحولیات اوردو طرفہ تعلقات پرگفتگو کریں گے۔

وزیراعظم کی یہ مصروفیات پاکستان کے عالمی تعلقات کو مستحکم کرنے، معاشی و سیاسی مفادات کو فروغ دینے اور بین الاقوامی مسائل پر مؤثر موقف اختیار کرنے کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہیں۔

پاکستان اور چین کا اشتراک، زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیشرفت

ان کی مصروف ملاقاتیں اور اعلیٰ سطحی اجلاس پاکستانی موقف کو بین الاقوامی فورمز پر مؤثر انداز میں پیش کریں گے اور ملک کی ساکھ کو مضبوط کریں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top