افغان طالبان سپاہی پاک فوج کے سامنے سرنڈر،ویڈیو سامنے آگئی

افغان طالبان سپاہی پاک فوج کے سامنے سرنڈر،ویڈیو سامنے آگئی


پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی کے دوران افغان فوج کے طالبان سپاہی کی خود کو پاک فوج کے سامنے سرنڈر کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں ایک افغان طالبان کو پاک فوج کے سامنے سرنڈر کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ بیشتر افغان طالبان پوسٹیں خالی چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ پر رات گئے سے بھرپور اور مؤثر جوابی حملہ جاری ہے۔

پاکستانی فورسز نے کارروائی کے دوران افغان فورسز کی 19 اہم سرحدی پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

زیرِ قبضہ پوسٹوں پر آگ اور تباہی کے واضح مناظر بھی دیکھے گئے جبکہ متعدد افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکار پوسٹیں خالی چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top