افغان شہریوں کو غیر قانونی ویزے جاری کرنے پر ایف آئی اے کا بڑا ایکشن

افغان شہریوں کو غیر قانونی ویزے جاری کرنے پر ایف آئی اے کا بڑا ایکشن


افغان شہریوں کوغیر قانونی ویزے جاری کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اپنے ہی محکمے کے مزید دواہلکاروں کو گرفتارکرلیا۔

حکام کے مطابق گرفتاراہلکارکرپشن اورغیر قانونی ویزا اجرا میں ملوث تھےاس سے قبل بھی اسی کیس میں چار اہلکاروں کو حراست میں لیا جا چکا ہے جس کے بعد گرفتارافراد کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

ژوب میں 9 مسافروں کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان نے رشوت کےعوض جعلی دستاویزات پرافغان شہریوں کو ویزے جاری کیے، مزید انکشافات آئندہ دنوں میں سامنے آنے کی توقع ہے۔

ایف آئی اے نے تمام گرفتار اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی شروع کردی ہے اورتحقیقات مزید وسیع کی جا رہی ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top