سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا
سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر(border) پار کروانا بھی تھا، پاکستان کی جانب سے جارحیت کا جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
جارحیت کا بھرپور جواب ، پاک فوج کا 19افغان پوسٹوں پر قبضہ ، جھنڈا لہرا دیا
ذرائع کے مطابق پاک فوج نے متعدد افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، پاکستان کی بروقت کارروائی سے افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ اور درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک ہوئے ، طالبان اپنی متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے، لاشیں بکھری پڑی ہیں۔
واضح رہےافغانستان کی جانب سے یہ جارحیت اُس وقت کی جا رہی ہے جب افغان وزیر خارجہ ہندوستان کے دورے پر ہیں۔
افغانستان کی جانب سے یہ حملہ دراصل ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہے، جس کی پشت پناہی بھارت کر رہا ہے تاکہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) کو پاکستانی سرزمین پر دہشتگرد کارروائیوں میں مدد فراہم کی جا سکے۔
افغانستان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جا رہا ہے ، وزیر داخلہ
افغانستان خطے میں صرف دہشتگردی، بدامنی اور عدم استحکام پھیلا رہا ہے۔ اس کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت حملے کیے جا رہے ہیں۔