محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے مزید 8 اضلاع میں اسکول میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ اسکولز ایجوکیشن کے مطابق میل پروگرام میں بچوں کو دودھ کے ساتھ بسکٹ بھی دئیے جائیں گے، وزیراعلی ٰپنجاب نے اسکولز میل پروگرام کی اسٹیرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔
میل پیکس کے ڈیزائن برینڈنگ، بسکٹ ریپرز کی کلیکشن کے امورز زیر غور آئیں گے، پروگرام لانچنگ اور مانیٹرنگ کیلئے تھرڈ پارٹی کی خدمات لینے کے امور پر غور کیا جائے گا۔
ورلڈ بینک نے پنجاب میں تعلیمی منصوبے کیلئے 47.9 ملین ڈالر گرانٹ منظور کر لی
محکمہ اسکولز ایجوکیشن کے مطابق میل پروگرام ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور، میانوالی، مظفرگڑھ، بھکر، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں شروع ہوگا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے رواں سال منصوبے کیلئے 10 ارب روپے مختص کئے، میل پروگرام سے 55 ہزار سے زائد نئے طلبہ کی انرولمنٹ ہوئی۔