March 16, 2025
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سیکریٹری آبی وسائل کو طلب کرلیا

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سیکریٹری آبی وسائل کو طلب کرلیا


اسپیکر قومی اسمبلی  ایاز صادق وزرات آبی وسائل سے متعلقہ سوال کا جواب نہ آنے پر برہم ہوئے۔

اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے سیکریٹری آبی وسائل کو طلب کرکے جواب کیوں نہیں آیا تحریری طور پر جمع کروائیں۔

سید نوید قمر نے کہا کہ اجلاس چل رہا ہے، صرف ایک وزیر ایوان میں موجود ہیں، وزیر خود اجلاس میں آئے اور نہ ہی سوال کا جواب آیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ،اپوزیشن کا شور شرابا،نعرے بازی،ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

انہوں نے کہا کہ  وزراء کی عدم دلچسپی پارلیمان کی توہین ہے، سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ جواب کیوں نہیں آیا  تحریری جمع کروائیں۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے ایک بار پھر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ، پی ٹی آئی اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر نے نکتہ اعتراض پر مائیک مانگ لیا ،اسپیکر نے سنی ان سنی کر دی،اپوزیشن لیڈر کو بولنے کی اجازت نہ دینے پر پی ٹی آئی اراکین نے احتجاج کیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *